ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جادھو کو لے کر اقوام متحدہ کو نئے دستاویز سونپے گا پاکستان: رپورٹ

جادھو کو لے کر اقوام متحدہ کو نئے دستاویز سونپے گا پاکستان: رپورٹ

Mon, 17 Apr 2017 02:50:58    S.O. News Service

اسلام آباد:16/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  پاکستان نے ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کی مبینہ شدت پسند سرگرمیوں کے بارے میں نیا دستاویز تیار کیا ہے اور اسے اقوام متحدہ اور غیر ملکی سفیروں کو سپرد کرے گا۔مقامی میڈیا کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ نیادستاویز جادھو کے اس قبول نامے اور بیانات کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے جو اس نے جاسوسی اور تخریب کاری کی سرگرمیوں میں اپنے مبینہ ملوث ہونے کے بارے میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے سامنے دئے تھے۔جادھو کوجاسوسی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کا مجرم قرار دیتے ہوئے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے موت کی سزا سنائی اور جنرل باجوا نے اس سزا کی تصدیق کی۔اخبار”دی نیشن“ کے مطابق اس دستاویز میں کورٹ مارشل جنرل کی مصدقہ رپورٹ شامل ہے اور عدالتی کارروائی کی تفصیلات بھی ہے۔اس دستاویز میں جادھو کی جانب سے مہیا کرائی گئی معلومات کی بنیاد پر پاکستان سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے کی گئی سرگرمیوں اور چھاپہ ماری کی تفصیلات ہوں گی۔اخبار نے کہا کہ یہ دستاویز اسلام آباد میں موجود مختلف ممالک کے سفیروں کو سونپے جائیں گے۔ دنیا بھر میں پاکستانی سفیر متعلقہ ممالک کو یہ دستاویز دیں گے۔ اس نے کہا کہ یہ دستاویزات اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔پاکستان کا دعوی ہے کہ اس کے سیکورٹی فورسز نے گزشتہ سال تین مارچ کو بلوچستان صوبے سے جادھو کو گرفتار کیا تھا جو ایران کی سرحد سے مبینہ طور پر داخل ہوا ہے۔


Share: